۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام نادر رنجبر

حوزہ / ایران میں مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل نے کہا: امریکی افواج کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ امریکہ بہت ساری جنگوں میں ڈائریکٹ یا بالواسطہ ملوث ہے۔اس ملک کو جنگی مجرم قرار دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین نادر رنجبر نے شہرسنندج میں ’’رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امریکی حقوق بشر‘‘ کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک صدی  ہونے کو ہے کہ امریکہ نے دنیا بھر کے انسانوں کو سکون کا سانس نہیں لینے دیا ہے۔

حوزہ امام صادق(ع)  کے پرنسپل نے کہا:  دنیا کے ممالک میں جنگ افروزی اور قتل و غارت وائٹ ہاؤس کی سیاست کا جزوِ لاینفک ہے۔

 دینی علوم کے اس استاد نے کہا: امریکی افواج کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہیں اور دنیا کی بہت ساری جنگوں میں امریکہ براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہے اور عملی طور پر اس ملک کو جنگی مجرم قرار دینا چاہیے۔

 حجت الاسلام رنجبر نے کہا: اس وقت امریکہ یمن کی نسل کشی میں آل سعود کی پشت پر ہے اور اس حقیقت پر کوئی پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا:  امریکی نہیں چاہتے کہ بشریت سکھ کا سانس لے۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین رنجبر نے آخر میں کہا:  جب تک امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اس سے مذاکرات نہیں ہو سکتے اور جو حکومت بھی امریکہ کے دام میں آ گئی تو اس کا انجام بھی صدام حسین کی طرح ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .